مصری حکومت نے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے متعدد رہ نماؤں کا اپنی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سفر پرعائد پابندی ختم کردی ہے، جس کے بعد جماعت کے رہ نما ڈاکٹر محمد الھندی، الشیخ نافذ عزام اور خالد البطش رفح بارڈر کے راستے مصر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما قاہرہ میں جماعت
کے بیرون ملک رہ نماؤں سے ملاقات کے لیے پہنچے ہیں۔ اسلامی جہاد کی بیرون ملک قیادت نے غزہ آنے کے بجائے فلسطینی قیادت کو قاہرہ ہی میں بلا لیا تھا۔
خیال رہے کہ مصر میں سابق صدر ڈاکٹرمحمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی مصر کے راستے آمد ورفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔